امریکا میں ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ، کیلیفورنیا میں کرفیو کا اعلان

335

امریکا میں ایک روز کے دوران 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے۔ ریاست کیلیفورنیا میں کرفیو فانذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں میں مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ 2200 اموات رپورٹ ہوئیں۔

امریکا حکام کی تھینکس گیونگ ڈے پر شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل۔ جب کہ ریاست کیلیفورنیا میں کیسز بڑھنے پر کل سے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔

کورونا کی وجہ سے امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی سرحد کو 21 دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ میکسیکو میں کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات ایک لاکھ سے بڑھ گئیں۔

پنٹاگون کے سینیر عہدیدار انتھونی ٹاٹا بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔