بلوچستان میں کورونا کی شرح میں اضافہ برقرار

565

کوئٹہ: صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ برقرار ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا کے 704 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 60 کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 565 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 42 کا رزلٹ مثبت آیا۔ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7.4 فیصد رہی۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

منگل کے روز صوبے کے وزیر تعلیم سردار  یار محمد رند کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یکم دسمبر سے تعطیلات کی تجویز زیرِ غور ہے۔ موسم سرما کی چھٹیاں بھی 3 ماہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار 642 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 523 ہے۔ کورونا کے 23 سے زائد مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، باقی گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔