سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں پر چین کا بھی ردعمل آگیا

674

بیجنگ:چین نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشتگرد قوتوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں اور مثبت شراکت کو سراہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو سبوتاژ کرنے والی دہشت گرد قوتوں کیخلاف پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، چین دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی معاونت کرتا رہے گا۔