کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق،  2,738نئے کیسز رپورٹ

297

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 جبکہ 7,561 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 ہوگئی.

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752، پنجاب میں 112,893 ،بلوچستان میں 16,642، خیبرپختونخواہ 43,259، گلگت بلتستان میں 4,494، اسلام آباد میں 25,719 اور آزاد کشمیر میں 5,806 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,780، پنجاب 2,811، خیبرپختونخوا 1,319، اسلام آباد 266، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 158 اورآزاد کشمیر میں 134 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 542 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 50 لاکھ 98 ہزار 291 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 909  ٹیسٹ کے دوران 2,738 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 36 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,517 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 72 لاکھ 36  ہزار 335 افراد متاثر، 13 لاکھ 65 ہزار 634 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 97 لاکھ 22 ہزار 802 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔