ساحر سہریانی ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

125

کراچی(نمائندہ جسارت)سہریانی برادری کے رہنما ساحر خان سہریانی عوامی تحریک کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جو کہ موروثیت و خاندان کی اجارہ داری سے پاک ہے۔ ہمارے کسی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی یا مئیرپر کوئی مخالف بھی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا جبکہ باقی تمام پارٹیوں کے لوگوں کے مقدمات نیب میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی اسکینڈل اورمہنگائی کے طوفان نے موجودہ حکومت کے تمام دعوئوں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔حقیقی تبدیلی اورعوام کے تمام مسائل کا حل صرف شریعت کے نظام اوردیانتدار قیادت کو آگے لانے میں ہے۔