فافن نے گلگت میں دھاندلی سے پردہ اٹھا دیا، نفیسہ شاہ

100

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ فافن کی رپورٹ نے کٹھ پتلی حکومت کی گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فافن کی رپورٹ سے پیپلزپارٹی کے تحفظات
درست ثابت ہوتے ہیں، سامنے آنے والی رپورٹ دھاندلی نہ ہونے کے دعوے کرنے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔انہوںنے کہاکہ بیلٹ پیپر پر ووٹر کے بجائے غیر متعلقہ افراد کی جانب سے نشان لگانے کے واقعات بھی رپورٹن ہوئے جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹ کے مطابق ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک رسائی، ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا رہا، پیپلزپارٹی کے تحفظات تھے کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کی رازداری پامال ہوئی جو کہ رپورٹ میں بھی یہ شامل ہے۔