بغیر متبادل کے پمز او پی ڈی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات

204

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)متبادل انتظام کیے بغیر پمز اسپتال کی اوپی ڈی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ جماعت اسلامی این اے 53کے رہنما راؤ جاوید اختر نے وزارت صحت اور پمز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پمز کی مین او پی ڈی کو فوری طور پر کھولا جا ئے ، متبادل انتظام کیے بغیرپمز کی او پی ڈی بند کرنا شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔او پی ڈی کی بندش سے اسلام آباد اور اس کے گر دونواح سے آنے والے ہزاروں مریض شد یدمشکلات کا شکار ہیں، اس سے قبل کورونامیں بھی ایک طویل عر صے تک جڑواں شہروں کے اس واحد بڑے اسپتال کی او پی ڈی کو بند رکھا گیا تھا ۔انہوںنے کہا اسلام آباد میں پہلے ہی صحت کی سہولیات نا کا فی ہیں ،پمز انتظامیہ کے اس اقدام سے شہریوں کو دستیاب رہی سہی سہو لیات سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متبادل بنائی جا نے والی او پی ڈی بہت چھو ٹی ہے جس میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ بھی مو جو د نہیں ہو تا ،مین او پی ڈی فوری طور پر کھولا جا ئے ،رائوجا وید نے مطالبہ کیا کہ تعمیرات کے نام بند اور پی ڈی کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جا ئے تا کہ شہریوں کو درپیش مسائل اور تکا لیف کا ازالہ ہو سکے۔