اسد اللہ بھٹو کی کشمور واقعے کے ہیرو پولیس افسر محمد برڑو سے ملاقات

576
نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹوسانحہ کشمور میں بچی کو بازیاب کروانیوالے پولیس افسر محمد بخش برڑو کو قرآن کا ہدیہ پیش کررہے ہیں

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹواور کراچی کے نائب قیم و سابق ایم پی اے محمدیونس بارائی نے کشمور واقعے میں جرأت و بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباددی اور ہارپہنائے جبکہ سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور تفہیم القرآن کا ہدیہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار و خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اسد اللہبھٹو نے کہا کہ پولیس کے ایک افسر کی جانب سے اپنی ذمے داری و فرض شناسی کا بھرپور مظاہرہ کرنے سے پورے محکمے کی تعریف ہو رہی ہے۔ اگر پورا محکمہ اس طرح کا کردار ادا کرے تو معاشرے میں جرائم اور نا انصافیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی محمد بخش برڑو سندھ پولیس کے ایک بہادر سپاہی ہیں جنہوں نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ اور اپنی اولاد کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ہمارے ہیرو ہیں اس کے عظیم کردار کی وجہ سے آج عوام کا سندھ پولیس پر اعتماد بڑھا ہے۔