ناقص منصوبے دینا ن لیگ کاوتیرہ رہا ہے، شہباز گل

136

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ناقص منصوبے دینا ہمیشہ ن لیگ کاوتیرہ رہاہے، احسن اقبال کے جرائم کی تفصیل بہت طویل ہے، گلگت عوام کی طرف سے ریجکٹیڈ بلاول اب آزاد
امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ احسن اقبال! اسپورٹس سٹی کی کرپشن آپکا ایک چھوٹا سا کارنامہ ہے، ناقص منصوبے دینا ہمیشہ ن لیگ کا وتیرہ رہاہے،اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے،آپ نے جعلی کوٹیشن کے ذریعے کروڑوں روپے کے ٹھیکے غیر قانونی طور پرمن پسند ٹھیکیداروں کو دیے، ملتان سکھرموٹروے پروجیکٹ میں قومی خزانے کو 137 ارب کا ٹیکا لگانے والے آپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کی دھاندلی کی منطق نرالی ہے، جہاں ان کے امیدوار جیتیں وہاں الیکشن ٹھیک جہاں ہارے وہاں دھاندلی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف زیادہ ووٹوں کی بات دوسری طرف دھاندلی کا رونا بلاول کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے، ہارنے کے بعد اب دھاندلی کا راگ الاپنا ان کی منافقت ہے۔