مشال قتل کے مرکزی ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

99

پشاور ( آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ، مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے مشال خان قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا ، اپنےفیصلے میں پشاور ہائیکورٹ نے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے 7 ملزمان کی عمر قید کی سزا کو بھی برقرار رکھا ، اپنے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے ملزمان کی 3 سال قید کی سزا کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت اور مشال کے والد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ، ملزمان کی جانب سے بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپلیں دائرکی گئی تھیں،کیس کی سماعت جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سیدعتیق شاہ نے کی ، عدالت نے فریقین کی دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔