اٹلی کے سفیر کی امیر البحر سے ملاقات اہم امور زیر غور

84

اسلام آباد ( آن لائن) اٹلی کے پاکستان میں سفیر آندریاس فیراریس نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی۔