حسین محنتی ودیگر کی مولانا جمیل نعیمی اور جمال اعجازی کے انتقال پر تعزیت

179

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے صوبائی محتسب اعلیٰ کےریجنل ڈائریکٹراحمد جمال اعجازی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ممتازعالم دین مولانا جمیل احمد نعیمی کی وفات پربھی دلی دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔