معاشرے سے جرائم یکسر ختم نہیں کم کیے جاسکتے ہیں،جمیل احمد

505
حیدرآباد: ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد ایوان صنعت وتجارت حیدرآباد کے دورے کے موقع پر تاجروںسے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر ممبران مجلس عاملہ اور تاجر تنظیموں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکا ر و تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں ، جو صنعت و حرفت کی ترقی ہے ، حکومتی ریوینیو میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ سماجی بہبود کے شعبے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ،اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے جراء ت مندانہ کارنامے سے سندھ پو لیس کا مورال بلند ہوا ہے، پولیس اور تاجروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، حیدرآباد کے شہریوں سے بے پناہ محبتیں ملی ہیں ۔ کسی بھی معا شرے سے یکسر جرائم کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، کم ضرور کیا جا سکتا ہے ، الحمد اﷲ حیدرآباد ریجن میں امن و امان کی فضا ء مثالی ہے ، شہر کی تاجر برادری ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتی آئی ہے ، تاجر برادری کے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کیے جائیں گے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کاروباری لحاظ سے آئیڈیل شہر ہے، پو لیس افسران اور پو لیس اہلکار اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوام کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ کر رہے ہیں ، تاجر برادری ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو یقین دلا تی ہے کہ پو لیس کے ساتھ ہر موقع پر ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ سینئر نائب صدر محمد وسیم جی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے ، حیدرآباد چیمبر نے ایک ٹریفک پلان بھی دیا ہے اس پر عمل در آمد کیا جائے ۔قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد ، ایس ایس پی حیدرآباد کے ساتھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکریٹریٹ پہنچے تو صدر فہد حسین شیخ ، سینئر نائب صدر محمدوسیم جی ، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ ، ممبر مجلس عاملہ و دیگر اراکین نے ان کا استقبال کیا اور سندھ کے روایتی تحائف اجرک ٹوپی پیش کیں۔ نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ ، اراکین مجلس عاملہ محمد شاکر میمن ، پیر الحاج گلشن الٰہی ، محمد عارف ،ضیا ء الدین ، علی احمد ، عبد الفرید راجپوت ، کھتری رسول بخش تاج ، یوسف دادا، ضیا ء مسرور جعفری، اختیار احمد آرائیں ، ذو الفقار علی چوہان ، یوسف میمن سمیت اراکین محمد احسن ناغڑ ، محمد عدنان خان ، رحمت اﷲ ساند ، محمد حسین غو ری ، عبد الوحید شیخ ، دانش خان ، حاجی اسلم نربان ، جاوید اقبال ، محمد طارق شیخ ، طارق قریشی ، محمد اقبال شیخ ، سید یاور علی شاہ ، شکیل شیخ ، سرور بنگش ، شہاب انصا ری ، غلام قادر کھتری و دیگر نے شرکت کی ۔