منظور حسین سومرو مزدور دوست آفیسر ہیں، عبداللطیف نظامانی

66

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے صوبائی عہدیداران سیکرٹری اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، ریحان اقبال قائمخانی کے ہمراہ ایس ای آپریشن حیسکو حیدر آباد منظور حسین سومرو کے دفتر میں جاکر ان کو 20ویں اسکیل میں ترقی پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ، اجرک اور ٹو پی پیش کی۔ اس موقع پر زونل چیئرمین آپریشن ملک روشن، خالد قائمخانی، کمال احمد و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے ایس ای آپریشن منظور حسین سومرو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نیک دل، مزدور دوست اور ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے آفیسر ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ کی ترقی پر ہمیں ذاتی طور پر خوشی ہوئی اور ہماری پوری کابینہ آپ کو اسی جذبے کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کرنے آئی ہے۔ اس موقع پر ایس ای نے صدر یونین اور ان کے رفقا کی نیک تمنائوں اور جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت بھرے کلمات ادا کیے۔ دریں اثناء ایس اینڈ آئی حیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز شیخ کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے دکھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات کو بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں ان کو اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔