لاڑکانہ، آوارہ کتوں نے دو بچوں سمیت 7 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

191

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے دو بچوں سمیت 7 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، جن میں 4 سالہ محمد رمضان، 12 سالہ حمیران، 14 سالہ مہوش، 32 سالہ رضیہ، 35 سالہ عائشہ، 41 سالہ امتیاز اور 50 سالہ رخسانہ شامل ہیں۔