حیدر آباد، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازم عبدالمنان کی پریس کانفرنس

110

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازم عبدالمنان نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ میں دس سال قبل ایک پلاٹ نمبر 9 بلاک چار میں 150 گز اراضی بک کرائی لیکن پلاٹ کی انتظامیہ نے نیا نقشہ پاس کرایا، جس میں سوسائٹی کی زمین کو چار انچ چھوٹا کردیا گیا جو کہ غیر قانونی اور ناجائز ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔