بدین، چوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار، اسلحہ برآمد

363

بدین (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ کڈھن کے سب انسپکٹر نصراللہ ہالیپوتہ مع اسٹاف نے دورانِ گشت کڈھن ٹو علی بندر روڈ پر کارروائی کرکے جرم کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے گروہ کے سرغنہ میر حسن ملاح کو گرفتار کر کے پستول، 4 عدد رائونڈ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ واضح رہے کہ ملزم میر حسن ملاح کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر سائیکل ہائی اسپیڈ کچھ دن پہلے کڈھن کے شہری بھٹو ملاح سے چھینی گئی تھی جبکہ گروہ کے 3 مسلح ملزمان عبدالعزیز ملاح، پیر بخش عرف پیرو اور قاسم مندھرو فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کڈھن پر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔