ٹنڈوآدم، ملٹی میڈیا پر پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن افسران کو ٹریننگ

78

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے ہال میں ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی کی جانب سے آج ایک اہم ٹریننگ سیمینار منعقد ہوا جس کی سربراہی سیشن جج سانگھڑ جاوید احمد کیریو نے کی۔ سیمینار میں ڈی ایس پیز، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ سیمینار میں سیشن جج جناب جاوید احمد کیریو کی جانب سے ملٹی میڈیا پر پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن افسران کو ٹریننگ دی گئی، جس میں کیس کو کس طرح فائل کیا جائے اور کسی بھی کیس کی نوعیت پر کس چیز کو مد نظر رکھا جائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی نے بتایا کہ اس ٹریننگ کا مقصد پولیس اور پراسیکیوشن میں ایک فاصلہ ہونے کی وجہ سے اکثر ملزم بری ہوجاتے ہیں ضلع سانگھڑ میں انویسٹی گیشن کا معیار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر کیسز میں اصلی ملزمان کو رہائی مل جاتی ہے۔ آج اس سلسلے میں سیشن جج اعجاز احمد کیریو جو ایک بہترین جج ہیں ان کی جانب سے کیسز اور پراسیکیوشن کے متعلق بتایا اس ٹریننگ کا مقصد جو ملزمان مختلف وجوہات کی بنیاد پر عدالتوں سے رہا آزاد ہوجاتے ہیں۔ ایسے کیسے ثبوت ہیں جو رہ جاتے ہیں جو ملزم کی آزادی کا باعث بنتے ہیں، ایسی ٹریننگز ہوتی رہے گی اور ہمارے ضلع سانگھڑ کے انویسٹی کیشن آفیسرز کو مزید مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سید سردار اعظم اور پراسیکیوشن شیر گل نیازی بھی موجود تھے۔