حیدرآباد ،سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف کا احتجاج

144

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی جی لائیو اسٹاک کی مبینہ کرپشن اور ایس این اے آنے کے باوجود خالی ہونے والی پوسٹوں پر ملازم بھرتی نہ کرنے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے مرکزی صدر عبدالغفار سومرو اور انور جمالی، غلام حید ر پٹھان ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پاکٹ یونین قائم کرکے سپوا کے مرکزی اور ضلعی رہنماؤں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی لائیو اسٹاک اور ڈائریکٹر بریڈنگ کے عہدے پر ایک ساتھ مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر آفیسر کی موجودگی کے باوجود ایک جونیئر آفیسر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مختلف پوسٹوں پر 2014ء سے بھرتی کے آرڈر جاری کیے ہوئے ہیں لیکن نااہل ڈی جی کی موجودگی میں یہ نشستیں خالی پڑی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی کی کرپشن کی تحقیقات کرا کر فوری طور پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔