بشیر احمد بھٹو مارکیٹ کمیٹی سکھر سٹی کے چیئرمین اور مختار احمد کمبوہ وائس چیئرمین منتخب

97

سکھر (نمائندہ جسارت) بشیر احمد بھٹو مارکیٹ کمیٹی سکھر سٹی کے چیئرمین اور مختار احمد کمبوہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کی منظوری سے مارکیٹ کمیٹی سکھر سٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی کے دفتر میں منعقد ہوئے۔ ڈی سی سکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ کمیٹی سکھر سٹی کے چیئرمین کے لیے بشیر احمد بھٹو اور مختار احمد کمبوہ وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔