شہدادپور،اسلامک سائنس کالج کے 50 طلبہ کو فیس کی عدم ادائیگی پر کالج کے گیٹ پر روک دیا

10

شہدادپور( نمائندہ جسارت)اسلامک سائنس کالج شہدادپور کی انتظامیہ کی جانب سے 50 سے زائد طالب علموں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا اور ماہانہ فیس لازمی لانے کا مطالبہ کرتے رہے۔ اس سلسلے میں طلبہ کے والدین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ جب سے اسلامک سائنس کالج کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور اساتذہ کو بھی گورنمنٹ کی جانب سے تنخواہیں موصول ہوتی ہیں پھر بھی عام طالب علموں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔ والدین نے سندھ حکومت سے طالبہ کیا ہے کہ تعلیم کے دہری معیار کو ختم کیا جائے۔