کندھکوٹ، نورلنجوانی کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

76

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت )کندھکوٹ پریس کلب میں نور لنجوانی کے قتل کے واقعے کے خلاف راجا گوپی چند، لیاقت علی کھوسو، دلیپ کمار ٹھاک، علی حسن ملک، حضوربخش منگی، غلام رسول میرانی، احمد علی مغل، امداداللّٰہ کھوسو، نصیر منگی، غفار منگی، نظیر میرانی، لطیف میرالی، قدرت اللّٰہ میرانی اور خادم حسین بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حق سچ لکھنے پر روزانہ صحافیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایاجا رہا ہے تو کبھی دہمکایا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔