کوئٹہ ،کوسٹ گارڈز کی کارروائی،منشیات و ڈیزل برآمد

233

۔

کوئٹہ،لسبیلہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 27 کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور ڈیزل برآمد کرلیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی دو مختلف مسافر کوچوں میں سوار 2مسافر وں سے 7.180کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور1 مسافرسے8.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقے سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا51,800 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 27کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،ڈیزل اور3 اسمگلر ز کو حراست میں لیکرمزید تفتیش جاری ہے۔