کندھکوٹ، ساحر سہریانی کی ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت

412

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)سہریانی برادری کے ساحر سہریانی ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل۔ آٹے ،چینی اسکینڈل اورمہنگائی کے طوفان نے موجودہ حکومت کے تمام دعوئوں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جو کہ موروثیت و خاندان کی اجارہ داری سے پاک ہے۔حافظ نصراللہ عزیز۔سہریانی برادری کے رہنماساحر خان سہریانی نے عوامی تحریک کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جو کہ موروثیت و خاندان کی اجارہ داری سے پاک ہے۔ ہمارے ڈیڑھ سو سے زائد ارکان اسمبلی سینیٹر اور کراچی کے میئر رہے مگر آج کوئی مخالف بھی ان پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا جبکہ باقی تمام پارٹیوں کے لوگوں کے مقدمات نیب میں چل رہے ہیں۔ پاناما لیک کی رپورٹ بھی اس سے بھری ہوئی ہے موجودہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی انہیں جماعتوں سے ٹوٹ کراسی جماعت میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹے چینی اسکینڈل اورمہنگائی کے طوفان نے موجودہ حکومت کے تمام دعووں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔حقیقی تبدیلی اورعوام کے تمام مسائل کا حل صرف شریعت کے نظام اوردیانتدار قیادت کو آگے لانے میں مضمر ہے