پنگریو، الطاف جسکانی کے قتل کیخلاف تجارتی مراکز بند

8

پنگریو (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف جسکانی کے قتل کیخلاف پنگریو اور دیگر ملحقہ شہروں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی۔ شٹر ڈائون کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت تھے اور پولیس نفری گشت کرتی رہی۔