مسلم لیگ ن پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا گیا

214

لاہور (خبر ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کیجانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔ غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے لیکن پہلے تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ مریم نواز کے اس بیان پر قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز آئین کیخلاف بات کر رہی ہیں۔مریم بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسٹیبلشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
بابر اعوان