آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا اگلر کی ملاقات

145
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر ملاقات کررہی ہیں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور مس انجیلااگلرنے ملاقات کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق جمعرات کے روز امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی، سیکورٹی صورت حال باالخصوص افغان امن عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انجیلا اگلر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار اور افغان امن عمل میں معاونت کی فراہمی پر تعریف کی ۔ انہوں نے افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکا کی جانب سے تعاون جاری رہنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔