حیدرآباد: ایڈیشنل سیشن اور سول جج کورونا کا شکار، عدالت سیل

129

حیدرآباد:(اسٹاف رپورٹر)ججز میں کورونا وائرس کی تشخیص پر عدالت سیل کردی گئی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6دکانیں سربمہر کرتے ہوئے شہباز بلڈنگ میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ذیشان خان اور سینئرسول جج میں کورونا کی تشخیص کے بعد عدالت کو سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ابراہیم ارباب نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کلاتھ مارکیٹ میں 5سے زاید دکانیں سیل کردیںجبکہ نشاط چوک پر قائم نشاط لسی کارنر کو بھی سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی جانب سے شہباز بلڈنگ میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہر خاص و عام پر یہ لازمی ہوگا کہ وہ ماسک کے بغیر شہباز بلڈنگ میں داخل نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔