عمران خان نے 4 جلسے کر کے کوٹہ پورا کر لیا، خورشید شاہ

232

سکھر ( آ ن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود 4 جلسے کیے اور اپنا کوٹہ پورا کر لیا۔احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ چاہتا ہوں کہ میرے کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے، جس میں میڈیا موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پتا چلنا چاہیے کہ میرا قصور کیا ہے اور میں نے کیا جرم کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نیب کے قانون کو دیکھنا چاہیے کہ یہ انتقامی قانون ہے یا اصلاحی، مجھے 14 ماہ سے زائد قید میں رکھا ہوا ہے، میرے کیس کے ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ خورشید شاہ کو 96 گھنٹوں کے پیرول پر رہا کردیا گیا، بھتیجی کی نماز جنازہ، تدفین اور سوئم میں شرکت کرسکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، حکومتی لوگوں کا احتساب نہیں ہو رہا۔سابق اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف بھی اس وقت تک کارروائی نہیں ہونی چاہیے جب تک کوئی ثبوت نہ ہو۔