جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ،2 اہلکار شہید

193

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے پاشزیارت کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا جس کے باعث 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور 25 سالہ سپاہی سلمان شوکت شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔