بااثرطبقہ بجلی بل کی مد میں108 ارب ادا کرنے سے انکاری

253

اسلام آباد(آن لائن) ملک کے بااثر طبقے سے تعلق رکھنے والے بجلی صارفین نے 108 ارب روپے بجلی واجبات کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔ یہ واجبات حکمران ، سیاستدان ،بیوروکریٹس ، تاجر اور صنعتکار طبقہ ہے۔ ملک بھر
میں 5لاکھ 63ہزار سے زاید بجلی صارفین نے 108ارب روپے کی ادائیگی روک رکھی ہے جس سے ہر ماہ سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت طاقتور طبقے سے وصولی کے بجائے ہر ماہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کرکے غریب صارفین سے پیسے وصول کر رہی ہے۔ وزارت توانائی نے تمام ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ 100 طاقتور ڈیفالٹرز سے ریکوری کرکے مثال قائم کی جائے تاکہ دیگر ڈیفالٹروں کو سبق دیا جا سکے۔ حکومت کی ہدایت کے باوجود ڈیلرز نے اس حوالے سے کوئی اہم سرگرمی نہیں دکھائی بلکہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے جو غریب اور کاشتکاروں سے ریکوری کی جائے گی۔