کرنٹ اکائونٹ خسارہ وراثت میں ملا، عبدالحفیظ شیخ

165

اسلام آباد (آن لائن) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کو وراثت میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا
کرنٹ اکائونٹ خسارہ ملا تھا،گزشتہ 4 ماہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس آرہا ہے ،حکومت برمدات کے فروغ کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔ایک ٹوئٹ میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کو وراثت میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا تھا۔گزشتہ برس کرنٹ اکاونٹ خسارے کو کم کرکے 3 ارب ڈالرز کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک 1.2 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برمدات کے فروغ کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔