شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

381

لاہور (آن لائن)احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹی رابعہ اور داماد عمران کیخلاف ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری 9 دسمبر کو ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ ریفرنس میں رابعہ عمران اور عمران یوسف سمیت دیگر پر قومی خزانے کو37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے سامان کی مہنگے داموں خریداری کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، رابعہ عمران، عمران یوسف سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا گیا ہے ، ریفرنس میںمرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔