فیٹف کی 21 شرائط پوری کر دی گئی ہیں، حماد اظہر

623

فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف کی 27 میں سے 21شرائط پوری کر دی گئی ہیں، باقی 6بھی فروری تک پوری کر دی جائیں گی ، صرف ڈھائی سال کی مدت میں ڈوبتی معیشت کو ترقی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے اور اب ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل
آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوںنے فیسکو کے اعداد وشمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2018ء میں 200ٹیکسٹائل ملین اور ہزار وں لومیں بند تھیں جبکہ آج تمام ملیں پوری استعداد کار کے مطابق چل رہی ہیں۔ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے صنعتوں کو کرونا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ریلیف پیکج دیا ۔ تعمیرات کے لیے مراعاتی پیکج اور ٹیکس فری بجٹ دیا گیا جبکہ موبائل اور آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے پیکج بھی دیے گئے۔