مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، رضا باقر

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان سے پاک سعودی عربیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سردار شاہداحمد لغاری نے گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے سردار شاہد احمد خان لغاری کو تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری کہنا تھا کہ جب تک پاک سعودی عربیہ بزنس کونسل کا ہر ایک ممبر بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹ کے کام نہ کر رہا ہو اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو بعد ایک خط لکھا گیا ہے جس میں تاجروں کو درپیش مسائل کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔