الخدمت اورزلمی باہمی پروگرامز پر کام کریں گے ،معاہدہ ہوگیا

312

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن مل کر مختلف باہمی پروگرامز پر کام کریں گے۔زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط۔زلمی فاونڈیشن الخدمت فاونڈیشن کو ٹریننگ پروگرامز، اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی۔زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب الخدمت فاونڈیشن لاہور میں ہوئی. زلمی فاونڈیشن کے ڈاکٹرسڈرک ایمل ایڈون اور الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے ایم و ایو پر دستخط کیے۔ایم او یو تحت الخدمت فاونڈیشن کے اسکولز، ہسپتال، یتیم خانوں میں زلمی فاونڈیشن ٹریننگ، کھیلو?ں کی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی. دونوں فاونڈیشن مل کر روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے پروگرامز پر بھی کام کریں گے۔زلمی فاونڈیشن کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر سڈرک نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کریں گے، زلمی فاونڈیشن عوام اور خصوصا نوجوانوں کے لیے ملک بھر میں کام کرے گی، زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے مختلف شعبہ جات میں کام کریں گے، چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدینے اپنے پیغام میں کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل نوجوانوں کے لیے ٹریننگ اور روزگار کے مواقع مہیاکریں گے، الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر خوشی ہے، دونوں فاونڈیشن مل کر عوام کی خدمت کریں گی۔