لنکن پریمئیر لیگ، گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی سری لنکا پہنچ گئے

380

کولمبو(جسارت نیوز)سری لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ۔کراچی سے کولمبو روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، احسن علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل تھے، ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، منیجر اعظم خان، فزیو ٹرینر راشد قریشی اور ترجمان نبیل و دیگر گزشتہ شب اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے ممتاز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی اور ٹیم کے مینٹور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم آئندہ چند روز میں سری لنکا روانہ ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد دورہ نیوزی لینڈ کے سبب اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 27نومبر کو کھیلے گی، لنکا پریمیئر لیگ 26نومبر سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہورہی ہے۔