پاکستان جانے کا انتظار ہے، معین علی

300

کیپ ٹائون(جسارت نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلیے بے تاب ہیں۔انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انگلش آل رائونڈر نے کیپ ٹائون سے کانفرنس کال میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔معین علی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وہ پاکستان جا کر پی ایس ایل کھیلے جو حیرت انگیز تجربہ تھا ، وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانا پسند کریں گے۔