خالد محمودڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے صدرمنتخب

241

لاہور (جسارت نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایات پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی زیر سرپرستی کنوینر چوہدری فیاض احمد,ممبر شاہد گل اور وحید مرزا کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کی کلب اسکروٹنی و جنرل باڈی الیکشن 15 نومبر کو ڈوسیرہ ہاکی اسٹیڈیم گورنمنٹ کامرس کالج شیخوپورہ میں منعقد کیا گیا. جس میں متفقہ طور پر صدر خالد محمود ورک,سینئر وائس پریذیڈنٹ اولمپیئن نعیم امجد,وائس پریذیڈنٹ محمد رفیق,فرید احمد,سیکریٹری سہیل اشرف، جوائنٹ سیکریٹری نعیم اختر، خزانچی انصر احمد خان جبکہ اولمپیئن انجم سعید کو پی ایچ ایف نمائندہ منتخب کیا گیا۔