مشال قتل کیس ، مرکزی ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

97

پشاور ( آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم اور مرکزی مجرم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ،عدالت نے ضمانت پررہا 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ، 7
ملزمان کی عمر قید کی سزا کو بھی برقرار رکھا ۔ خیبرپختونخواحکومت ، مشال کے والد اورملزمان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپلیں دائرکی گئی تھیں،کیس کی سماعت جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سیدعتیق شاہ نے کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال خان کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت اور 4 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ، اس سے قبل سال فروری 2018ء میں عدالت نے مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کی سزائیں معطل کردی تھیں ۔عدالت عظمیٰ مشال خان کے قتل پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کو نمٹا چکی ہے عدالت عظمیٰ کے مطابق ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوچکی ہے، جس کے بعد ازخود نوٹس کو مزید چلانے کی ضرورت نہیں بنتی۔