حسین محنتی ودیگر کی مولانا جمیل نعیمی اور جمال اعجازی کے انتقال پر تعزیت

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ڈائریکٹراحمد جمال اعجازی کے انتقال پر
گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ممتازعالم دین مولانا جمیل احمد نعیمی کی وفات پربھی دلی دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔