کراچی میں سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث4ملزمان گرفتار

337

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے میرپورخاص میں کارروائی کرکے کراچی میں سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چاروںدہشت گردوں کا تعلق سندھ ریوولیوشن آرمی(ایس آر اے) سے ہے، ملزمان میں سارنگ عروف سہیل، بشیر احمد، انیس احمد، خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان جون،جولائی اور اگست
میں اداروں سمیت سچل، کوٹری، لیاقت آباد احساس سینٹر اور گلشن حدید میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھے جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق قوم پرست تنظیم ایس آر اے سے ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایس آر اے کو بیرونی قوتیں فنڈنگ فراہم کرتی تھیں، ملزمان کے گروپ میں مزید دہشت گرد بھی شامل ہیں جنکی تلاش جاری ہے، گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے وفاقی اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کی جاری ہیں، گرفتار دہشت گردوں کو علاقائی سیاسی جماعت کی ممکنہ پشت پناہی حاصل تھی۔