بچوں کے حقوق کاعالمی دن ،آج اہم عمارتوں کو نیلی روشنی سے منورکیاجائیگا

303

اسلام آباد(اے پی پی)بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزارت انسانی حقوق اور یونیسیف کے تعاون سے وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزارت انسانی حقوق، قومی اسمبلی کی عمارت، کراچی میں مزار قائد اور قائداعظم
فلیگ ہائوس، زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی، مینار پاکستان، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں سمیت ملک بھر کی 25 عمارتوں کو نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کیا جائے گا۔ اس روز بچوں کے حقوق کے کنونشن (سی آر سی) کے تحت دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہی کی ضروررت پر زور دیا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے پاکستان کے ہر صوبے میں 20 نومبر کی شب وزارت انسانی حقوق اور یونیسیف کی جانب سے ملک بھر کی 25 سے زاید اہم تاریخی اور یادگاری عمارتوں کو نیلے رنگ کی روشنیوں میں نہلا دیا جائے گا۔ یونیسیف پاکستانی بچوں اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے تاکہ وہ وبائی صورتِ حال سے جلد از جلد نجات حاصل کرسکیں۔ ہم حکومت پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کا کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہ پائے۔ بچوں کے عالمی دن کے کنونشن کی منظوری 20 نومبر 1989 کو عمل میں آئی تھی اور پاکستان نے اس کنونشن کی توثیق کردی تھی۔