انجم رفعت نے ایوان صنعت وتجارت لسبیلہ کے سیکرٹری کاچارج سنبھال لیا

274

لسبیلہ (نمائندہ جسارت)انجم رفعت اللہ خان نے ایوان صنعت وتجارت لسبیلہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔وہ اس سے پہلے بھی ایوان صنعت وتجارت لسبیلہ سے بحیثیت سینئر نائب صدر وابستہ رہ چکے ہیں اور یہاں موجود
صنعتوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ بلوچستان سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن کے گورننگ باڈی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔انکا قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں میں ذمہ دارانہ مناسب پر کام کا وسیع تجربہ ہے،وہ ایوان صنعت وتجارت لسبیلہ کی سرگرمیوں کو نئے امکانات کی روشنی میں تیز تر کرنے میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی نوے فیصد سے زائد صنعتیں ضلع لسبیلہ ہی میں قائم ہیں اور یہاں سے بلوچستان کے صوبے کے لیے کثیر ریونیو حاصل ہوتا ہے، ایوان صنعت و تجارت کے سیکریڑی جنرل کی حثییت سے میرا کام موجود صنعتوں کے لیے ایک موزوں ماحول کی فراہمی،نئی سرمایہ کاری کے لیے اس علاقے کو پرکشش بنانا اور ضلع اور صوبہ کے عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حب میں اسپیشل اکنامک زون کی منظوری اور سی پیک کی وجہ سے اس علاقے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیداہوئے ہیں جو صوبے کی خوشحالی میں معاون ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ اور باالخصوص حب سے اپنے دو دہائیوں سے زائد تعلق کیوجہ سے مجھے اپنے اہداف اور ذمہ داریوں کا اندازہ ہے،اور یہاں موجود صنعتوں کے مالکان و کارکنان کی رہنمائی اور تعلق میرے لیے نہایت مددگار ہوگا اور انشاء￿ ا للہ ایوان صنعت و تجارت لسبیلہ صنعتی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔