پی ڈی ایم عوام کو کورنا کے منہ میں دھکیلنا چاہتا ہے، پنجاب حکومت

291

لاہور (آن لائن) تر جمان پنجاب حکومت، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جلسوں کی ضد بدترین عوام دشمنی ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنی ’’کٹھ پتلی‘‘ تحریک کی کامیا بی کیلیے عوام کو کورونا کے منہ میں دھکیلنا چاہتی ہیں،عوام کورونا کے دوران ’’کر پشن بچائو‘‘ جلسوں میں شرکت سے گر یز کریں، کورونا وائرس سے عوام کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اچھے بچوں کی طرح کورونا وبا کے
دوران اپنی سرگرمیوں کو ختم کردیں تاکہ ان کے جلسوں سے کورونا وبا نہ پھیل سکے۔ کورونا پوری دنیا کیلیے چیلنج بنا ہوا ہے تمام ممالک میں سیاسی ہی نہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوچکی ہیں، پاکستانی ابو بچائو کھلا ڑی بھی عوام کی حالت پر رحم کریں اور طے شدہ سیاسی جلسوں کے ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔