شمسی توانائی اورونڈ کوریڈور سے فائدہ اٹھائیں گے،امتیازشیخ

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ ماحول دوست توانائی منصوبوں کیلیے سندھ کی فضا نہایت سازگار ہے، قدرت نے ہمیں بے بہا شمسی توانائی پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ کوریڈور سے بھی نوازا ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی بینک کے افسران کے ساتھ وڈیو لنک پر منعقدہ اجلاس میں کہی۔اجلاس میںعالمی بینک کی معاونت سے سندھ میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر امتیاز شیخ نے
مانجھند ضلع جامشورو میں 560 میگا واٹ اور گھارو ضلع ٹھٹہ میں 330 میگاواٹ کے 2 سولر پارک کے منصوبوں پرزوردیا اور اس منصوبے سے پیدا بجلی کی خریداری کے لیے وفاقی حکومت اور کے۔الیکٹرک سے بات چیت کرنے کے لیے بھی پیشرفت پر زور دیا۔ امتیاز احمد شیخ نے بتایا کہ صوبے کے 29 اسپتالوں کو شمسی بجلی پر چلانے کیلیے 1.2 ارب روپے لاگت کے منصوبے پر 2021 تک کام مکمل کرلیا جائیگا،2 لاکھ غریب گھروں کو نہایت سستی قیمت پر شمسی بجلی فراہم کریں گے۔