اے ٹی آر طیارہ حادثہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہوا‘ ر پورٹ

292

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سول ایوی ایشن نے سے4سال بعد حویلیاں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ حادثے کا ذمے دار پائلٹ نہیں بلکہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا۔سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سول ایوی ایشن نے 4 سال بعد تحقیقات مکمل کر کے سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا کہ حادثے کا
ذمے دار پائلٹ نہیں بلکہ ٹیکنیکل فالٹ وجہ جہاز گرکر تباہ ہوا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں، اے ٹی آر طیاروں کے لیے مزید کیا فیصلے کیے گئے ہیں ۔عدالتی استفسار پر سول ایوی ایشن افسرن نے بتایا کہ مزید حادثات سے بچنے کے لیے سفارشات اور تجاویز بھی دی گئی ہیں۔جس پر عدالت نے ڈائریکٹر سیفٹی مینجمنٹ پی آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔2016ء میں اے ٹی آر طیارہ حادثے میں معروف اسکالر جنید جمشید سمیت47افراد شہید ہوئے تھے۔