جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس 22نومبر کو طلب

14

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس اتوار22نومبر کو صبح 10 بجے قبا آڈیٹوریم میں صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔صوبائی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی ومہمات کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک وصوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر تنظیمی امور پرغور کیا جائے گا۔