برطانیہ کا فوج کو بہتر بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری پر غور

160
لندن: وزیراعظم بورس جانس وڈیو لنک کے ذریعے پارلیمان کے اقتصادی اجلاس میں گفتگو کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے فوج کو بہتربنانے کے لیے وسیع تر سرمایہ کاری پر غور شروع کردیا۔ وزارت دفاع نے 4 برس کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا،جسے سرد جنگ کے بعد سب سے بڑی سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کو وزیر اعظم بورس جانسن کی حمایت حاصل ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ اضافی فنڈنگ برطانوی فوج و عسکری ساز و سامان میں جدت لانے پر صرف کی جائے گی، تاکہ مستقبل کے سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیاری کی جاسکے۔ منصوبے کے تحت فوج کو اضافی ساڑھے 16ارب پاؤنڈر فراہم کیے جائیں گے۔