فلسطینی انتظامیہ کا سفرا واپس امارات اور بحرین بھیجنے کا فیصلہ

235

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب ممالک کی جانب سے فلسطینیوں سے غداری کے بعد اب فلسطینی اتھارٹی نے بھی پیٹھ میں چھڑا گھونپنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے ردعمل میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے واپس بلائے گئے سفرا کو واپس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ 6ماہ کے تعطل کے بعد اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں روابط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔